Published From Aurangabad & Buldhana

تین طلاق سے متعلق بل پر دوسرے دن بھی راجیہ سبھا میں نہیں ہوسکی بحث

ہنگامہ کے بعد کارروائی ملتوی

ئی دہلی : راجیہ سبھا میں تین طلاق سے متعلق بل پر دوسرے دن بھی بحث نہیں ہوسکی اور شدید ہنگامہ آرائی کے دوران ایوان کی کارروائی کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد گزشتہ روز راجیہ سبھا میں منظوری کیلئے تین طلاق سے متعلق بل پیش کیا گیا تھا ۔ تاہم گزشتہ روز بھی ہنگامہ ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔

جمعرات کو راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ بل کو سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا اپوزیشن کا مطالبہ صحیح نہیں ہے ۔ ترمیمی تجاویز 24 گھنٹے پہلے آنی چاہئے تھیں۔ جبکہ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ بل مسلم خواتین کی بہتری کیلئے نہیں بلکہ انہیں ختم کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ تین طلاق بل نافذ ہونے کے بعد جب شوہر جیل چلا جائے گا تو خواتین کو گزارہ بھتہ کہاں سے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مسلم خواتین کی صورتحال مزید خراب ہوگی۔
اپوزیشن پارٹیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کی کارروائی جمعہ 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!