Published From Aurangabad & Buldhana

تیل فروخت روکنے پر امریکہ کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل فروخت کو روکنے کی امریکی کوششوں کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس امریکی فیصلے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں واشنگٹن نے ایران سے خام تیل خریدنے والے ممالک کو مزید استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔جواد ظریف نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس کا یقین ہے کہ ایران اپنا تیل فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس مناسبت سے استثنیٰ کی مدت اگلے مہینے کی دو تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔ ایران سے تیل خریدنے کا امریکی استثنیٰ چین، ہندوستان ، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو حاصل ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!