Published From Aurangabad & Buldhana

تیسرے یکروزہ مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

برسٹل:برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ نے 359 رنز کا ہدف 45 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔میزبان ٹیم کے آو¿ٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی بین سٹوکس تھے۔ وہ 37 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔278 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب جو روٹ 43 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔انگلینڈ کے آو¿ٹ ہونے والے دوسرے بلے باز جونی بیر سٹو تھے۔ انھوں نے 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 128 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انھیں جنید خان نے بولڈ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیر سٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 159 رنز بنائے۔دونوں بلے بازوں نے پاکستانی بولروں کے خلاف دلکش سٹروکس کھیلے۔پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جیسن روئے 76 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔جیسن روئے نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔

اس سے پہلے پاکستان نے امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔امام الحق نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اوپنر فخر زمان جنھوں نے پچھلے میچ میں شاندار سنچری سکور کی تھی صرف دو رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں آو¿ٹ ہو گئے۔اس کے بعد حارث سہیل نے امام الحق کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی۔پاکستان کے آو¿ٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے جنھوں نے 27 رنز بنائے۔ سرفراز احمد اور امام الحق کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت ہوئی۔آصف علی نے امام الحق کے ساتھ ایک اہم اننگز کھیلی۔ وہ 52 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!