Published From Aurangabad & Buldhana

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 183 رنز سے شکست

اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی تھیں اور اور صرف 15 رنز پر ہی اس کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔

اوپنر فخر زمان دو، بابر اعظم آٹھ جبکہ محمد حفیظ اور اظہر علی بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 45 اور کپتان ولیمسن نے 73 اور ٹیلر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
تاہم پاکستانی بولروں نے اننگز کے آخری اووروں میں بہتر بولنگ کی اور نیوز لینڈ کو بڑا سکور کرنے سے روکا۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے تین، تین جبکہ شاداب خان نے دو اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی یوں پاکستان کو سیریز میں رہنے کے لیے تیسرا ون ڈے میں کامیابی حاصل ضروری تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!