Published From Aurangabad & Buldhana

تور دال خرید گھوٹالہ2017 میں ہائی کورٹ کی جانب سے 7لوگوں کو ملی ضمانت

اورنگ آباد:۔ بامبئے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد برانچ نے ستمبر 2017میں ہوئے تور دال خرید گھوٹالہ میں جن 40لوگوں پر کیس درج ہواء تھا ان میں سے 7لوگوں کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔ان لوگوں پر یہ الزام تھا کہ ان لوگوں نے کسانوں سے توردال کم قیمت پر خرید کر حکومتی ایجنسی کو زیادہ قیمت میں بیچا تھا۔
واضح رہے کہ اس کیس میں متعلق منسٹر اور سابقہ منسٹر کے قرابت دار وں کا نام بھی شامل ہے۔ اس کیس میں 33لوگوں کی ضمانت رد کرتے ہوئے ہائی کورٹ جج سنگیت راؤ پاٹل نے کہا کہ چند لوگوں نے یہ گھوٹالہ کرکے حکومت اور کسان دونوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!