Published From Aurangabad & Buldhana

تلنگانہ اسمبلی الیکشن: مجلس اتحاد المسلمین نے جاری کی اپنے امیدواروں کی فہرست

مجلس اتحاد المسلمین نے اکبرالدین اویسی سمیت 7 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

اسدالدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تلنگانہ میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے 7 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست منگل کو جاری کردی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی حیدرآباد میں چندریان گٹا اسمبلی سے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ تحلیل کئے گئے حالیہ اسمبلی میں بھی اکبرالدین اویسی ممبراسمبلی تھے۔

اعلان کئے گئے دیگرامیدواروں میں سید احمد پاشا قادری (یاکوت پور)، ممتاز احمد خان (چارمینار)، محمد اعظم خان (بہادر پورہ)، احمد بن عبداللہ بلالا (ملکپیٹ)، ظفرحسین معراج (نام پلی) اورکوثرمعین الدین (کارواں) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحلیل کئے گئے تلنگانہ اسمبلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے 7 ممبراسمبلی تھے۔ ریاستی اسمبلی کا الیکشن آئندہ سال لوک سبھا الیکشن کے ساتھ کرایا جانا تھا۔ حالانکہ ٹی آرایس حکومت کی سفارش کے تحت اسمبلی الیکشن تحلیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے متعینہ مدت سے قبل الیکشن کرایا جانا ضروری ہوگیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!