Published From Aurangabad & Buldhana

تاریخی ملاقات : 65 سال کے بعد سرحد پر کم جونگ اور جنوبی کوریا کے صدر کے درمیان ہوئی ملاقات

تقریبا چھ دہائیوں کے بعد کم جونگ ان جنوبی کوریا پہنچنے والے پہلے شمالی کوریا کے حکمراں بن گئے ہیں۔ جمعہ کو شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے جنوبی کوریات کے صدر مون جیئی ان سے ملاقات کی ۔ آخری مرتبہ انیس سو تریپن میں شمالی کوریا کو کوئی لیڈر جنوبی کوریا گیا تھا ۔

دونوں ممالک کے اعلی لیڈروں کے درمیان تاریخی بات چیت ہونے جارہی ہے ، جس میں شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیائی پروگرام روکنے کو لے کر دئے گئے اشاروں پر بھی بات چیت ہوگی۔

کم جون ان جمعہ کو تاریخی بین کوریائی کانفرنس میں شرکت کیلئے پیادہ پا ہی سرحد پار کی ۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کم کا استقبال کرتے ہوئے بین الاقوامی سرحد کو پار کرنے سے پہلے ہی کہا کہ آپ سے مل کر خوش ہوں ۔ کم جونگ ان نے بھی گیسٹ بک میسیج میں کہا کہ ایک نئی تاریخ کی شروعات ہوئی ہے۔ کوریائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفینس اینالیسس کے مطابق دونوں لیڈران امن بحال کرنے کیلئے بات چیت پر زور دے رہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!