Published From Aurangabad & Buldhana

تاریخی شہرِاجنٹہ کی ترقیات کیلئے رکنِ اسمبلی عبدالستار کی نمائندگی، 2کروڑ کے فنڈ منظور

سلوڑ: (دیشمکھ غلام حسین ؍شیخ ظہیر) سلّوڑ تعلقہ میں اجنتا کے شہرِآفاق غاروں کے سرہانے واقع تاریخی قریہ اجنٹہ گاؤں جس کو ماضی میں تعلقہ کا درجہ بھی حاصل رہا ہے۔ اس تاریخی گاؤں کی ترقیات کو رفتار دینے کی غرض سے رکنِ اسمبلی عبدالستّار کی مؤثر نمائندگی و کوششوں سے دوکروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ کو منظوری کے ساتھ ساتھ ریاستی سیاحتی منصوبہ سے ان کاموں کو بھی منظوری عطا کردی گئی ہے۔ سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریاستی سیاحتی اسکیم سے سال 2017-18 میں تعلقہ سلّوڑ کا اجنٹہ گاؤں سے جانے والی تین کلومیٹر کی شاہراہ کیلئے یہ فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس گاؤں کی ہمہ جہتی ترقیات کیلئے بھی عبدالستار مسلسل کوشاں ہیں اور ان کاموں کیلئے وہ کسی بھی طرح فنڈ کی کمی نہیں ہونے دیں گے، اس طرح کا خلاصہ رکنِ اسمبلی نے کیا ہے۔ دریں انثاء رکنِ اسمبلی عبدالستار کے گزشتہ روز اجنٹہ پہنچنے پر اجنٹہ گرام پنچایت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سرپنچ درگا بائی پوار، اُپ سرپنچ علی چاؤش و دیگر عمائدین موجود تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!