Published From Aurangabad & Buldhana

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدے میں سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا نام نہیں کیا شامل!

نئی دہلی : بی سی سی آئی نے اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک کے لیے معاہدہ پر مبنی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس فہرست میں مایہ ناز کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا نام شامل نہیں ہے۔ اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ بی سی سی آئی اب مہندر سنگھ دھونی سے کنارہ کر رہا ہے جو کہ دھونی کے شیدائیوں کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اے پلس گریڈ میں وراٹ کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ کو رکھا گیا ہے جب گریڈ اے میں آر اشون، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، محمد شامی، چیتیشور پجارا، کے ایل راہل، اجنکیا رہانے، شکھر دھون، ایشانت شرما، کلدیپ یادو اور رشبھ پنت کا نام شامل ہے۔ وردھیمان ساہا، امیش یادو، یجوویندر چہل، ہارڈک پانڈیا، مینک اگروال کو گریڈ بی میں جب کہ کیدار جادھو، نودیپ سینی، دیپک چہر، منیش پانڈے، ہنوما وہاری، شردل ٹھاکر، شریس ایر اور واشنگٹن سندر کو گریڈ سی میں شامل کیا گیا ہے۔


قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!