Published From Aurangabad & Buldhana

بی جے پی کو روکنے کے لئے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کریں: شیوپال یادو

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی میں پارٹی کے انضمام سے انکار کر چکے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے سربراہ شیوپال یادو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لئے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترے گی۔

قابل ذکر ہے کہ دیوالی کے موقع پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اٹاوہ کی جسونت نگر اسمبلی سیٹ سے ایس پی کا کوئی امیدوار نہ کھڑا کر کے اسے چچا شیوپال کے لئے چھوڑنے کا اعلان کر ایک نئی سیاست کا عندیہ دیا تھا۔ اب جمعہ کے روز شیوپال نے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی کے ساتھ اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔

حالانکہ شیوپال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کا کسی بھی پارٹی میں انضمام نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ کسی دوسرے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی برقرار رہے گی اور اتحاد کی صورت میں سیٹوں کی تقسیم کی جائے گی۔ شیوپال یادو کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کی تنظیم ہر ضلع میں تشکیل دی جا چکی ہے اور جسے مضبوطی فراہم کرنے کے لئے وہ ہر ضلع کا دورے کرنے میں مشغول ہیں۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!