Published From Aurangabad & Buldhana

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے خالی کیا بنگلہ، اسپیڈ پوسٹ سے بھیجیں کنجیاں

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے لکھنو میں لال بہادر شاستری واقع بنگلہ نمبر 6 خالی کردیا ہے۔ ساتھ ہی اس کی کنجی ریاستی جائیداد افسر کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ بھیج دی ہے۔

مایاوتی کے پرائیویٹ سکریٹری میوالال گوتم نے بدھ کی رات جاری ایک پریس نوٹ کرکے جاری یہ اطلاع دی۔ سکریٹری میوا لال نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے 29 مئی کو لال بہادر شاستری مارگ واقع بنگلہ نمبر 6 خالی کردیا ہے۔ یہ بنگلہ انہیں سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے الاٹ کیا گیا تھا۔

میوا لال گوتم نے بتایا کہ اسپیڈ پوسٹ ریسیو ہوگیا ہے اور خط کے ساتھ ثبوت کے طور پر 6 کالی داس مارگ کے بجلی کے بل بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ایک تحریری خط بھی ریاستی جائیداد افسر اور انجینئر شہری محکمہ تعمیرات عامہ اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیج دیا گیا ہے۔

گوتم نے کہا کہ اسٹیٹ پراپرٹی افسر نے 29 مئی کو اس بابت خط اور کنجی لینے سے انکار کیا تھا۔ لہٰذا یہ خط اور مکان کی کنجی انہیں اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ بھیج دی گئی ہے، جو بدھ کو انہیں موصول ہوگئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!