Published From Aurangabad & Buldhana

بیوی کے مسلسل مطالبات سے پریشان ہوکر شوہر نے اپنائی انوکھی ترکیب ، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

شادی کے بعد سے ہی ان کی بیوی ہر ہفتہ خطیر رقم کا مطالبہ کرنے لگی ، جس سے تنگ آکر ڈینی نے یہ عجیب و غریب ترکیب نکالی ۔

امریکہ میں بیوی کے مطالبات سے تنگ آکر ایک شوہر نے ایسی ترکیب اپنائی ، جس کو پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔ دراصل امریکہ کے ہونڈوراس میں رہنے والے ڈینی گونزیلس نام کے ایک شخص کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے ہی ان کی بیوی ہر ہفتہ خطیر رقم کا مطالبہ کرنے لگی ، جس سے تنگ آکر ڈینی نے یہ عجیب و غریب ترکیب نکالی ۔

اطلاعات کے مطابق بیوی کے ذریعہ بار بار رقم کا مطالبہ کئے جانے سے پریشان ہوکر ڈینی نے خود کو مردہ ظاہر کردیا ۔ اس نے ناک کےنتھنوں میں روئی کے پھوئے بھرے اور اپنا منہ سفید شیٹ سے چھپالیا اور پھر اس کی تصویر لے کر اس نے اپنی بیوی کو بھیج دیا اور مرنے کی وجہ کینسر اور دمہ بتایا۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ شوہر کی یہ ترکیب بھی کام نہ آسکی ۔ اس کی بیوی نے وہ تصاویر ایک مقامی چینل کو دیدی ، جو ٹی وی پر نشر ہوگئی ۔ ٹی وی پر خبر آتے ہی ڈینی کے سبھی رشتہ داروں اور عزیزوں میں یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی والدہ تک بھی یہ خبر پہنچ گئی ۔
میڈیا میں تصویر آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ۔ مگر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کو فرضی بتانا شروع کردیا ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ منہ پر لگی سفید پٹی دراصل تکیے کا غلاف ہے ، جس کی وجہ سے کچھ دنوں بعد یہ بھانڈا پھوٹ گیا اور بالاخر ڈینی کو اعتراف کرنا پڑا کہ وہ زندہ ہے اور اس نے اپنی بیوی کی وجہ سے یہ ڈرامہ رچا تھا۔

ڈینی گونزیلس نے اس واقعے کے بعد رپورٹروں کو بتایا کہ اس کی شادی کو صرف دو برس ہوئے ہیں اور اس کی بیگم ہر ہفتے فون کرکےاس سے خطیر رقم کا تقاضا کررہی تھیں۔ مسلسل رقم بھیج کر وہ انتہائی پریشان ہوگیا اور مجبوری میں یہ تمام سلسلہ روکنے کا ایک منصوبہ تیار کیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!