Published From Aurangabad & Buldhana

بہار : اورنگ آباد میں تشدد بھڑکانے کا اہم ملزم انل سنگھ پولیس حراست سے فرار ، افسران لیپاپوتی میں مصروف

اورنگ آباد : بہار کے اورنگ آباد میں تشدد بھڑکانے کا اہم ملزم انل سنگھ پولیس حراست سے فرار ہوگیا ہے۔ اورنگ آباد میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں پولیس نے انل سنگھ کو 26 مارچ کی رات کو گرفتار کرکے نگر تھانہ کے سپرد کردیا تھا۔

انل سنگھ چکما دے کر 27 مارچ کو پولیس کی حراست کی فرار ہوگیا ، جس کے بعد سے پولیس اس معاملہ میں لیپاپوتی میں مصروف نظر آرہی ہے۔ تاہم یہ خبر پورے ضلع میں جنگل کی آگ کی طرح چاروں طرف پھیل گئی ہے۔ حالانکہ اس معاملہ پر مقامی پولیس اہلکاروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ لیکن فرار ہونے کے اس واقعہ نے پولیس کے طریقہ کار پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

اس سلسلہ میں جب اورنگ آباد میں خیمہ زن بہار پولیس کے ڈی جی گپتیشور پانڈے سے بات کی گئی تو انہوں نے اس معاملہ کی معلومات ہونےسے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو پولیس اپنا کام کرے گی۔ ادھر اورنگ آباد کے آر جے ڈی ضلع صدر نے اس معاملہ میں پولیس کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مدد کے بغیر کوئی بھی حراست سے فرار نہیں ہوسکتا ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!