Published From Aurangabad & Buldhana

بھیما کورے گاؤں تشدد کے متاثرین کو حکومت کی جانب سے 5.75لاکھ معاوضہ کا اعلان

اورنگ آباد:۔ 1؍جنوری کو ریاست میں ہوئے بھیما کورے گاؤں تشدد کے متاثرین کو ریاستی حکومت نے 5.75لاکھ کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اس تشدد میں ایک آدمی کی موت واقع ہوئی تھی اور ایک زخمی ہوا تھا، ساتھ ہی بہت ساری املاک کو نقصان پہنچا تھا۔
1؍مارچ کو محصول اور جنگلات کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ حکومتی قرار داد کے مطابق چار لوگوں کو پونہ کلیکٹر آفس سے معاوضہ ملے گا۔ تشدد میں مرنے والے راہل فٹانگے کے رشتہ دار کو 5؍لاکھ روپئے، زخمی ہونے والے راہل پرشورام بوگاڑے کو 5؍ ہزار اور املاک کے نقصان ہونے پر سنجئے مودھا اور آٹھولے اینٹرپرایزیس دونوں کوالگ الگ 35؍ہزارملیں گے۔
پونہ ضلع کی انتظامیہ نے ریاستی حکومت کو 6.10لاکھ کی درخواست بھیجی تھی لیکن ریاستی حکومت نے 5.75لاکھ روپئے کے معاوضہ کو منظوری دی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!