Published From Aurangabad & Buldhana

بھارپ بہوجن مہاسنگھ کے اکولہ ضلع نائب صدر آصف خان کا قتل ؛چار دن سے تھے لاپتہ

اکولہ ضلع کے باڑیگاﺅں کے سابق سرپنچ و بھارپ بہوجن مہاسنگھ کے اکولہ ضلع نائب صدر آصف خان مصطفےٰ خان کا بے رحمی سے قتل کرنے کامعاملہ پیش آیا۔آصف خان کا مرتضی پور میں قتل کیاگیا۔قتل کے بعد ملزمان نے نعش کو مہسانگ علاقے میں پورنا ندی کے پل پرلاکر ندی میں پھنک دیا۔

مقامی کرائم برانچ نے اس معاملے میں فوری طور پر کامیابی حاصل کرلی۔گذشتہ رات واشم ضلع پریشد کی سابق صدر اور موجودہ ضلع پریشد ممبر جیوتی گنیش پورے کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس معاملے میں جیوتی گنیش پورے کی بہن کے بچوں اوراُس کے بچوں کو بھی پولیس نے گرفتار کیاہے۔ملزمان نے آصف خان کے قتلکرنے کے بعد نعش کو پورنا ندی میں پھنکنے کی بات قبول کرلی ہے۔نعش کوڈھونڈنے کاکام زوروں پر شروع ہے لیکن ابھی تک نعش کاسراغ نہیں لگ پایاہے۔

بتادیں کہ آصف خان کو گذشتہ جمعرات ۶۱اگست کوفون آیا۔جیوتی نے آصف خان کو مرتضی پور اُس کی بہن کے گھر ملاقات کےلئے بلایاتھا۔جب سے آصف خان لاپتہ ہوگئے تھے۔اس طرح کی شکایت آصف خان کے فرزند ڈاکٹر سہیل خان نے بالاپور پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ۔آصف خان لاپتہ ہونے کے بعد سرچنگ کے دوران آصف خان کی کار مہسانگ علاقہ میں پورناندی کے پل پرلاوارث حالت میں ملی۔اسی کار میں پولیس کچھ ٹھوس ثبوت بھی ملے۔تمام تحقیقات کے بعد آخر پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ آصف خان کا قتل ہوگیا۔مقامی کرائم برانچ کے پولیس افسر کیلاش ناگرے کی ٹیم نے اتوار کو جیوتی گنیش پورے کو ممبئی سے گرفتار کرواپس لیکر آئی۔اِ ن سبھی کی سخت تحقیقات کرنے کے بعد پتہ چلاکہ انہوں نے آصف خان کاقتل کرکے نعش کو پورنا ندی میں پھنک دیا ہے۔جب سے اب تک نعش کو ڈھونڈنے کاکام جنگی پیمانے پرشروع ہے ۔لیکن خبرلکھے جانے تک نعش ملنے کی کوئی خبر نہیں ملی۔اسی کے ساتھ پولیس نے اپیل کی ہے کہ ندی کنارے کسی بھی نعش دکھائی دے تو فوری طور پر پولیس کوآگاہ کرے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!