Published From Aurangabad & Buldhana

بھارت کے خلاف آخری دو ٹسٹ میچ نہیں کھیلیں گے معین علی

چنئی : بھارت کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں آٹھ وکٹیں لینے اور دوسری اننگز میں زبردست 43 رن بنانے والے انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی آخری دو ٹسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے منگل کے روز میچ کے بعد یہ تصدیق کی۔

جو روٹ نے کہا کہ معین اپنے کنبے کے ساتھ گھر واپس جا رہے ہیں۔ ٹیم میں معین علی ہی گھر جا رہے ہیں، یہ ان کا فیصلہ ہے۔ یقینی طور سے ہم جب تک ہوسکے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو دستیاب رکھنا چاہتے ہیں، لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور معین علی اپنے کنبے کے ساتھ گھر پر رہنا چاہتے ہیں اور ہم اس صورتحال کو اچھے سے سمجھتے ہیں۔

جو روٹ نے مزید کہا کہ معین کے لئے گزشتہ کچھ مہینے کافی مشکل رہے ہیں۔ سری لنکا پہنچنے پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں کافی وقت تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا۔ یہاں تک کہ وہ بھارت کے ساتھ موجودہ ٹسٹ سیریز کے پہلے ٹسٹ سے بھی باہر رہے۔

معین علی کے جانے کے بعد جانی بیرسٹو اور مارک ووڈ ٹسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے دونوں کھلاڑیوں کا نام پہلے ہی تیسرے ٹسٹ کے لئے منتخب تھا جو 24 فروری سے شروع ہوگا۔

تیسرے ٹسٹ کے لئے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں جو روٹ، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر، جانی بیرسٹو، ڈومنک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنس، جیک کرالے، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لچ، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک وڈ شامل ہیں۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!