Published From Aurangabad & Buldhana

بڑی خبر:8.3کروڑ خاندانوں کو3ماہ تک مفت ملے گاایل پی جی سلنڈر،ان افراد کوملیں گے500روپئے

خط غربت سے نیچے 8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ کے لئے مفت ایل پی جی سلنڈر ملیں گے۔جس سے 8.3 کروڑ بی پی ایل کنبوں کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے۔

وزیراعظم اجوالہ یوجنا (Pradhan Mantri Ujjwala Yojana)کے خواتین کو اگلے تین ماہ تک مفت ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے۔خط غربت سے نیچے 8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ کے لئے مفت ایل پی جی سلنڈر ملیں گے۔جس سے 8.3 کروڑ بی پی ایل کنبوں کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ جن دھن اکاؤنٹ رکھنے والی خواتین کو اگلے تین ماہ تک ہر ماہ 500 روپئے روپئے کا ایکس گریشیا دیاجائیگا۔۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ، "ملک میں خواتین کے لئے 63 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس ہیں۔ انہیں ابھی10 روپئے کا قرض ملتا تھا اب اسے بڑھا کر دوگنا یعنی 20 لاکھ رپئے کردیاگیاہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن ہے۔ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی معیشت کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ ادھر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے حکومت کی طرف سے بڑی راحت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو 1.70 لاکھ کروڑ کی رقم فراہم کی جائے گی۔ نرملا سیتارامن نے کہا کہ آج حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی ، اگلے مہینوں میں بھوک نہیں رہنا ہوگا اور ان کے پاس پیسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کارکنوں کے لئے ان کے فلاحی فنڈ میں 31 ہزار کروڑ ہیں اور ساڑھے 3 کروڑ کارکنان ہیں ۔ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ آفات سماوی کے لیے مختص فنڈس کے ذڑیعہ کورونا وباء کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن میں تعمیراتی مزدروں کو کی مدد جائیگی۔ اس رقم کا استعمال کرتے ہوئے ہم ریاستی حکومتیں ا نہیں فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!