Published From Aurangabad & Buldhana

بڑی خبر: نتیش کابینہ کی سابق وزیر منجو ورما کے خلاف مقدمہ درج

12.46 PM

مظفرنگر گرلز شیلٹر ہوم میں عصمت دری معاملے کے بعد سے تنازعات میں گھریں نتیش حکومت کی سابق وزیر منجو ورما پر شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ پولس نے منجو اور ان کے شوہر چندر شیکھر ورما کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مظفر پور کے گرلز شیلٹر ہوم میں ریپ کے معاملہ میں چندرشیکھرکا نام جڑنے کے بعد جے ڈی یو کی رہنما اور بہار کی سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما کو استعفی دینا پڑا تھا۔ استعفی دینے کے بعد اس معاملہ کی تفتیش کر رہی سی بی آئی نے منجو ورما کے گھر پر چھاپے ماری کی تھی۔ 17 اگست کو سی بی آئی ریڈ کے دوران ان کے گھر سے 50 زندہ کارتوس اور کئی اہم دستاویزات برآمد ہوئے تھے۔ لہذا چیریا بریارپور تھانہ میں ان دونوں کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!