Published From Aurangabad & Buldhana

بڑی خبر: مالیگاؤں دھماکہ، کرنل پروہت کی عرضیاں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے خارج

01.38 PM
مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں کرنل پروہت کی عرضیاں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے خارج

مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں لیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت کی اس درخواست پر سپریم کورٹ نے غور کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں اس نے مالیگاؤں دھماکہ کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وہیں دوسری طرف بامبے ہائی کورٹ نے بھی اس معاملہ میں کرنل پروہت اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل کورٹ کی طرف سے فرد جرم عائد کرنے کے عمل پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ یو اے پی اے کے تحت ان پر مقدمہ چلایا جائے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی ٹرائل کورٹ کرے گا۔

01.27 PM
ممبئی کے ملاڈ علاقہ میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کوشش

ممبئی کے ملاڈ ویسٹ کے سومواری بازار علاقہ میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

12.52 PM
حیدرآباد دھماکہ: این آئی اے عدالت سے 2 افراد قصوروار قرار، 2 ملزمان بری

حیدرآباد کے دو بم دھماکہ معاملات میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2 افراد کو قصوروار قرار دیا ہے۔ دو ملزمان کو عدالت کی طرف سے بری کر دیا گیا ہے۔حیدرآباد میں 25 اگست 2007 کو دو بم دھماکے ہوئے تھے۔ پہلا دھماکہ کوٹی علاقہ کے گوکل چاٹ بھنڈر پر جبکہ دوسرا دھماکہ شہر کے سیاحتی مقام لمبنی پارک میں ہوا تھا۔ ان دھماکوں میں 42 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 50 سےا زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

11.37 AM
راجستھان کے جودھپور میں ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ

جے پور: راجستھان کے جودھپور کے دیوریا گاؤں میں آج صبح فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔طیارہ کے گرتے ہی افراتفری مچ گئی اور ارد گرد کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارہ کے گرنے سے ارد گرد آگ لگ گئی جسے بجھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور مقامی پولس انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں پہلے آگ لگی اور بعد میں وہ بے قابو ہوکر نیچے گر گیا۔ طیارہ کے پائلٹ اور معاون پائلٹ نے خود کو بچا لیا۔ حادثہ کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ فوج کے افسران حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

09.24 AM
حیدرآباد میوزیم سے نظام کی نادر اشیا کی چوری

حیدرآباد: حیدرآباد کے میر چوک تھانہ علاقہ میں واقع نظام میوزیم سے پیر کے روز نایاب اشیاء کو چرا لیا گیا۔ چوروں نے آصف سابع میرعثمان علی خان کا ایک ٹفن باکس، پیالی، تشتری اور ایک سونے کا چمچ چرا لیا۔ چوری کی واردات کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی اور آناً فاناً میں پولس موقع پر پہنچ گئی۔ پولس نے معاملہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق چور میوزیم میں نصب ایگزاسٹ فین کو توڑ کر اندر داخل ہوا اور وہاں موجودہ سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیا۔ اس کے بعد میوزیم سے طلائی اشیاء شاہی ٹفن، پیالی، تشتری اور چمچ چرا کر لے گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!