Published From Aurangabad & Buldhana

بڑی خبر: راہل گاندھی نے احمد پٹیل کو کانگریس کا نیا خزانچی مقرر کیا

01.51 PM

احمد پٹیل کانگریس کے نئے خزانچی مقرر
کانگریس صدر راہل گاندھی نے احمد پٹیل کو فوری اثر سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا خزانچی مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ پہلے پارٹی کے سینئر لیڈر موتی لال وورا کے پاس تھا۔ ذرائع کے مطابق بڑھتی عمر کے سبب کافی دنوں سے وہ یہ عہدہ چھوڑنا چاہتے تھے۔ موتی لال وورا کو کانگریس صدر نے پارٹی کا جنرل سکریٹری (انتظامی امور) منتخب کرتے ہوئے کانگریس کے تئیں ان کی وفاداری اور سخت محنت کی تعریف کی۔

11.20 AM

یوپی: متھرا میں انٹر سٹی ایکسپریس سے 7 لوگ زخمی
اترپردیش کے متھرا کے کوسی کلاں ریلوے اسٹیشن پر انٹر سٹی ایکسپریس کی زد میں آنے سے 7 لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں، سب کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، تمام لوگ کوسی کلاں اور ارد گرد کے گاؤں کے رہنے والے ہیں. واقعہ صبح قریب 7 بجے کا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!