Published From Aurangabad & Buldhana

بڑی خبر: ایم کے اسٹالن ڈی ایم کے کے بلا مقابلہ صدر منتخب

12.07 PM

ایم کے اسٹالن ڈی ایم کے کے بلامقابلہ صدر منتخب
چنئی: دراوڑ منتر كشگم (ڈی ایم کے) کے ایگزیکٹیو چیئرمین ایم کے اسٹالن کو منگل کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ پارٹی کی ایک میٹنگ میں سینئر لیڈر دورائی مروگن کو بھی بلامقابلہ ڈی ایم کے کا خزانچی منتخب کیا گیا۔ اس عہدہ کی ذمہ داری اب تک اسٹالن ہی سنبھال رہے تھے۔

اسٹالن پارٹی کے دوسرے صدر ہیں۔ اس سے پہلے 50 سال تک پارٹی صدر کا عہدہ ان کے والد ایم کے كروناندھی کے پاس تھا جن کا انتقال7 اگست کو کاویری اسپتال میں ہو گیا تھا۔

ڈی ایم کے کی میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کروناندھی کو بعد از مرگ ’بھارت رتن‘ اعزاز سے نوازا جائے۔

10.03 AM

تیل کے دام پھر آسمان پر، دہلی میں پٹرول 78 کے پار
پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل بھی 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔دہلی میں آج پٹرول 78.05 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 69.61 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل اب تک کے سب سے مہنگی سطح پر ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمت 69.62 روپے فی لیٹر ہے جبکہ پیر کے روز یہ 69.46 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ وہیں اتوار کے روز ڈیزل کی قیمت 69.32 روپے فی لیٹر تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!