Published From Aurangabad & Buldhana

بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سری لنکا فاتح

ڈھاکہ: مینڈس (53 رنز) کی شاندار اننگز کی بدولت، سری لنکا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دی۔مقابلہ فتح کرنے کے بعد سرلنکا نے دو ٹی ٹونٹی مقابلوں کی سریز میں سبقت حاصل کرلی۔بنگلہ دیش نے ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور رنوں کا انبار کھڑا کرنے کے باوجود سری لنکا نے بہ آسانی رنوں کی سرحدکوعبور کرلیا۔بنگلہ دیش نے 5وکٹیں کھوکر بیس اوور میں 193رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے 16ویں اوور میں ہی چھ وکٹیں باقی رکھتے ہوئے 194رنز بناکر فتح حاصل کرلی۔سری لنکا کی جانب سے مینڈس کے علاوہ، دانشکا گننلاکا (30)، داس شاناکا (42 *) اور پریرہ نے 39 رنز بنا کر عمدہ بیٹنگ کی۔مستفیض الرحمن نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ محموداللہ نے 43 رنز بنائے۔ مینڈس 2، پیرا، گننلاکا اور اڈانا نے سری لنکا کی جانب سے 1۔1 وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 مقابلہ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!