Published From Aurangabad & Buldhana

بنگلورو: محرم کی مجلس میں شیعہ – سنی اتحاد کا دلکش منظر، عوام نے کیا خوشی کا اظہار

بنگلوروکی مسجد عسکری میں ایک بارپھرشیعہ سنی اتحاد کا دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا۔ اعجازعلی جوہری کی جانب سے منعقد کی گئی مجلس میں سنی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مولانا کلب رشید رضوی نے مجلس سے خطاب کیا۔ اس مجلس میں شیعہ اورسنی مسلمان ایک ساتھ شریک رہے اورایک ساتھ نمازظہر بھی ادا کی۔ علماء مشائخین، صوفیا کرام نے اس مجلس میں شرکت کی۔ اس سے عوام میں بھی خوشی دیکھنے کو ملی۔

راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر ناصرحسین، کرناٹک اردو اکیڈمی کے صدرمبین منور، سابق آئی اے ایس افسر ضمیر پاشاہ بھی موجود رہے۔ نہ مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب میں بھی اتحاد قائم کرنے پرزوردیا گیا۔ واضح رہے کہ بنگلورو میں مسلمانوں میں اتحاد کو فروغ دینے کیلئے گزشتہ 7 سالوں سے صدائے اتحاد نامی تنظیم قائم ہے۔ اس تنظیم کی کوششوں کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

اس موقع پراعجاز علی جوہری، سید ضمیرپاشا، صوفی شیخ امداداللہ ، سید شاہ عارف حسین، صوفی سلیم ہزاروی آغا سلطان نے نیوز 18 اردو سے بات چیت میں کہا کہ تمام مسالک کے لوگوں نے اتحاد کا ثبوت دیا ہے۔ یہی وقت کی ضرورت ہے۔

اس طرح سے نوجوانوں میں سدھار پید ا کی جائے۔ مقررین نے اتحاد کی بہترین مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ شیعہ – سنی ایک دوسرے کے قریب آئیں اورایک دوسرے سے حسد اوربغاوت نہ کریں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!