Published From Aurangabad & Buldhana

بنگال نے تریپورہ کو شکست دی

نادون: سلامی بلے باز ابھیشیک رمن (76) اور وویک سنگھ (84) کی شاندار نصف سنچریوں سے بنگال نے تریپورہ کو وجے ہزارے ٹرافی گروپ بی میچ میں منگل کو 109 رنز سے ہرا دیا۔ میدان گیلا ہونے کی وجہ سے اوورز کی تعداد کم کرکے 33۔33 کر دی گئی۔بنگال نے 33 اوور میں 249 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ تریپورہ کی ٹیم 29 اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔آلوک پرتاپ سنگھ نے 36 رن پر چار وکٹ لئے۔ بنگال کی پانچ میچوں میں یہ پہلی فتح اور تریپورہ کی مسلسل چوتھی شکست ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!