Published From Aurangabad & Buldhana

بنگال میں 24لاکھ روپے کی نقد رقم کے ساتھ بی جے پی لیڈر سمیت چار گرفتار

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں پولس نے 24 لاکھ سے زائد کی نقدی کے ساتھ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس ریاست میں عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 19 مئی کو جنوبی 24 پرگنہ سیت 9 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
پولس نے جمعہ کو بتایا کہ کل رات تقریباً 10 بجے بروئی پور ڈویڑن کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری منٹو ہلدر، سرسوتی ہلدر اور نمیتا کے ساتھ کار سے کہیں جارہے تھے۔ اس دوران باکو ت±لّا پولس تھانہ کے تحت بہرو گھاٹ میں ان کی کار کو روک کر تلاشی لی گئی اور کار سے 24 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد کی گئی۔ کار ڈرائیور سمیت چاروں لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔چاروں کو آج بروئی پور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ بی جے پی کے ضلعی صدر سندیپ داس نے کہا کہ پارٹی کا برآمد شدہ نقدی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ہلدر ایک کاروباری ہیں۔ وہ بیڑی اور کیبل آپریٹر کے کام سے منسلک ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!