Published From Aurangabad & Buldhana

بس ندی میں گری‘ 36 مسافرہلاک

کلکتہ: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں آج صبح مسافروں سے بھری بس کے ندی میں گرجانے کی وجہ سے 36 افراد کی موت ہوگئی ہے اور ابھی بچاؤ اور راحت کاری کاکام جاری ہے۔یہ حادثہ صبح 6بجے ہوا تھا۔ یہ حادثہ مرشدآباد کے قریب دولت آباد کے بالیر گھاٹ پل پر بس دیوار سے ٹکراکر بھیرابی ندی میں گرگئی۔مقامی لوگوں کے مطابق اچانک تیز رفتار دوبسیں آمنے سامنے ہوگئی۔بچ جانے والوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور اس وقت فون پر بات کررہا تھا۔اس کی وجہ سے وہ بس پر کنٹرول ختم ہوگیا اور بس ندی میں گرگئی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا اور اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مالی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپیہ دےئے جائیں گے اور زخمیوں کو علاج کیلئے 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!