Published From Aurangabad & Buldhana

بدعنوانی میں ملوث میونسپل کارپوریشن کے معطل افسران کو

واپس لینے پر کدم کی کمشنر کو پھٹکار نالوں اور راستوں پر ڈرینج کا پانی آنے پر FIR

اورنگ آباد ۱۵؍جنوری (سینئر رپورٹر)مختلف معاملات میں بدعنوانی اور قانون شکنی میں ملوث ہونے کے حقائق ثابت ہونے کے سبب سابق میونسپل کمشنر اوم پرکاش بکوریا نے مختلف شعبہ جات کے گھپلہ باز افسران کو معطل کر دیا تھا۔ ان کی ڈیویژنل سطحی تحقیقات بھی جاری ہیں اور عدالت میں مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ اس کے باوجود ان گھوٹالے باز افسران کی معطلی منسوخ کرکے انہیں ملازمت میں واپس کیوں لیا گیا؟ ان افسران کو ملازمت میں واپس نہ لینے کا میں نے بھی حکم دیا تھا ا س کے باوجود کیوں لیا گیا؟ یہ سوال رابطہ وزیر کدم نے میونسپل کمشنر مگلیکر سے کیا ۔ کدم مگلیکر کو اس معاملہ میں پھٹکارتے رہے اور وہ خاموشی سے ان کی باتوں کو سنتے رہے ۔ اس کے علاوہ کدم نے ڈرینج پروجیکٹ کے لئے 98.31 کروڑ روپئے قرض نہ لینے کا حکم بھی میئر و کمشنر کو اس وقت دیا۔ اس کے ساتھ ہی کدم نے میونسپل کمشنر مگلیکر اور میئر نندکمار گھوڑیلے کو حکم دیا کہ ڈرینج پروجیکٹ کا اصل مقصد ڈرینج نکاسی ہے ۔ اسی لئے کروڑوں روپئے اس پر خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود اگرایک مہینہ بعد شہر کے نالوں اور راستوں پر ڈرینج کا گندا پانی بہتا دکھائی دیا تو کمشنر اور میئرکے خلاف ہی پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر داخل کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ضمیر قادری کے ذریعہ اٹھائے گئے مسئلہ پر کدم نے نہرو نگر کے خواجہ غریب نواز میونسپل اسپتال کے لئے منظورشدہ فنڈ جلد ازجلد مہیا کروانے کا اعلان کیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!