Published From Aurangabad & Buldhana

باندرا کورٹ نے کنگنا رانوت اور انکی بہن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا دیا حکم

ممبئی : اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کو لے کر سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رانوت اور ان کی بہن رنگولی کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ممبئی کی باندرا مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کورٹ نے کنگنا رانوت اور ان کی بہن کے خلاف پولس کو شکایت درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ شکایت دہندہ کے مطابق کنگنا اور ان کی بہن نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

عرضی دہندہ نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ کنگنا رانوت نے بالی ووڈ کے ہندو اور مسلم فنکاروں کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کنگنا کے اوپر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ لگاتار قابل اعتراض ٹوئٹ کر رہی ہیں جس سے نہ صرف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی بلکہ فلم انڈسٹری میں کئی لوگ اس سے مایوس ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں پہلے باندرا پولس اسٹیشن نے کنگنا کے خلاف نوٹس لینے سے منع کر دیا تھا۔ اس کے بعد عرضی دہندہ نے معاملے میں جانچ کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اب کنگنا رانوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

شکایت دہندہ کاسٹنگ ڈائریکٹر ساحل سید نے کہا کہ کنگنا کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر ہندو اور مسلم کو لے کر زبردست فرقہ وارانہ نفرت دیکھی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں ان کے لیے کام کرنا بہت مشکل بھرا رہا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!