Published From Aurangabad & Buldhana

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

دبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کا ہفتہ کی رات دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ وہ چوون برس کی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق وہ بالی ووڈ اداکار موہت مارواہ کی شادی میں شرکت کیلئے دبئی گئی تھیں اور وہیں دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی ہے ۔

ان کی دو بیٹیاں ہیں ، خوشی اور جھانوی ۔ ان کے شوہر بونی کپور اور ان کی چھوٹی بیٹی خوشی بھی دبئی میں ان کے ساتھ تھی ۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر بالی ووڈ سے وابستہ افراد ان کی بڑی بیٹی سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچنے لگے ہیں ۔ ان کی بڑی بیٹی جھانوی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے دبئی نہیں جا پائی تھی ۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ، سشمتا سین اور پریتی زنٹا سمیت مختلف اداکار اور اداکارائیں ٹویٹر پرتعزیت کا اظہار کررہی ہیں ۔

تمل ناڈو میں پیدا ہوئی سری دیوی کے والد ایک وکیل تھے ۔ کہا جاتا ہے کہ انیس سو اسی کی دہائی کے دوران انہوں نے متھن چکرورتی سے شادی کرلی تھی ۔ راکیش روشن کی فلم جاگ اٹھا انسان کے سیٹ پر انہیں متھن چکرورتی سے پیار ہوگیا تھا ، لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل پائی ۔ انیس سو چھیانوے میں انہوں نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کی ۔

سری دیوی 13 اگست سنہ 1963 میں تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور سنہ 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی۔ ان کی مشہور ہونے والی فلموں میں چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا، خدا گواہ اور نگینہ شامل ہیں۔ انھوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تلیگ، ملایم اور کنناڈا فلموں میں بھی کام کیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!