Published From Aurangabad & Buldhana

بارہ سال پہلے اس کھلاڑی نے ٹیم انڈیا کیلئے کھیلا تھا آخری میچ ، آج کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی محمد کیف ، جنہوں نے تقریباً 12سال پہلے ہندوستانی ٹیم کے لئے آخری میچ کھیلا تھا،آج کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم انگلینڈ میں نیٹ ویسٹ سیریز کھیلنے ہی گئی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کیف تھوڑے جذباتی بھی ہوئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ‘میں آج ریٹائر ہورہا ہوں، اس تاریخی نیٹ ویسٹ سیریز کو 16 سال گزر چکے ہیں، جس کا میں بھی کبھی حصہ تھا۔’ انہوں نے مزید لکھا، ‘ ہندوستان کے لئے کھیلنا میرے لئے خوشی کی بات ہے۔

کیف نے بی سی سی آئی کے کارگزار صدر سی کے کھنہ اور کاگزار سکریٹری امیتابھ چودھری کو ای میل لکھا کہ میں آج سبھی طرح کے فرسٹ کلاس کرکٹ سے سبکدوش ہورہا ہوں، میرے لئے آج کا دن کافی اہم ہے کیونکہ 16 سال پہلے آج ہی کے دن سال 2002 میں لارڈس کے میدان میں نیٹ ویٹ سیریز کے فائنل میچ میں اپنی خاص پہچان بنائی تھی جو کہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا ، اس لئے میں آج ہی کے دن سبکدوش ہورہا ہوں ۔

خیال رہے کہ اس سیریز میں میزبان انگلینڈ کے ساتھ ساتھ انڈیا اور سری لنکا کی ٹیم بھی تھی۔ لیکن فائنل میں انگلینڈ اور انڈیا کا آمنا سامنا ہوا۔ اس میچ میں محمد کیف نے یووراج کے ساتھ مل کر ہندوستان کو جیت دلائی۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ناصر حسین (115) اور مارکس ٹریسكوٹك (109) کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان کو 326 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اس کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات شاندار رہی لیکن ٹیم بیچ میں لڑکھڑا گئی تھی۔ اس کے بعد دو بلے باز ایسے تھے جنہوں نے ٹیم انڈیا کو جیت دلائی تبھی ۔ ان میں ایک بلے باز تھے محمد کیف اور دوسرے یوراج سنگھ۔ اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے محمد کیف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!