Published From Aurangabad & Buldhana

بارسلونا میں جاری احتجاج کی وجہ سے ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان ہو نے والا ایل کلاسکو مقابلہ ہوا ملتوی

ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کلب کے مابین رواں ماہ ال کلاسیکو میچ کو سول بدامنی کے خدشے کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جانا تھا تاہم پیر کو کاتالونیہ کے نو علیحدگی پسند رہنماو¿ں کو جیل بھیجنے کے بعد سے بارسلونا میں احتجاج ہو رہا ہے۔ بارسلونا اور ریال میڈرڈ دونوں نے ہی اس میچ کو میڈرڈ منتقل کرنے سے اتفاق نہیں کیا ہے۔ دونوں کلبوں کو پیر تک میچ کی نئی تاریخ کے لیے رضا مند ہونا ہو گا۔

بارسلونا کے مینیجر ارنسٹو والورڈے نے کہا تھا کہ بارسلونا میچ کو میڈرڈ منتقل کرنے کے خلاف ہے کیونکہ وہ 23 اکتوبر کو چیمپیئنز لیگ میں سلاویہ پراگ کا دورہ کرنے والے ہیں جو کہ ال کلاسیکو میچ سے تین روز پہلے کھیلا جائے گا۔

لیگ لا لیگا نے اس میچ کو ملتوی کرنے کی درخواست اس وجہ سے کی کہ ’ہمارے اختیار سے باہر کے غیر معمولی حالات‘ کی وجہ سے کی کیونکہ میچ کے دن بارسلونا میں مزید احتجاج کی توقع ہے۔ اسپین کے کاتالونیہ خطے میں پانچویں روز بھی احتجاج جاری ہے جس کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

کاتالونیہ کے مختلف علاقوں میں جمعے کو لاکھوں افراد نے آزادی کے جھنڈے لہرائے اور ’سیاسی قیدیوں کے لیے آزادی‘ کے نعرے لگائے۔

کاتالونیا میں جاری احتجاج کے باعث کم سے کم 96 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

کاتالونیہ اسپین کے شمال مشرق میں ایک خودمختار علاقہ ہے اور وہاں یکم نومبر سنہ 2017 کو ایک ریفرینڈم میں کاتالونیہ کے 90 فیصد ووٹروں نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے تاہم اس ریفرینڈم میں ووٹ ڈالنے کی شرح صرف 43 فیصد تھی۔ اس ریفرینڈم کو اسپین کی آئینی عدالت غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔

اسپین کی سپریم کورٹ نے کاتالونیہ کے نو علیحدگی پسند رہنماوں کو ریفرنڈم میں ان کے کردار پر بغاوت کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور انھیں نو سے 13 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!