Published From Aurangabad & Buldhana

ایم پی کھیرے نے اجتماع گاہ کادورہ کیا

اورنگ آباد: ۱۰فروری: اورنگ آباد سے بیس کلو میٹر کی دوری پر واقع لمبے جلگاؤ ں میں اس ماہ کی ۲۴تا ۲۶تاریخ کے درمیان منعقدہ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ اس اجتماع میں لاکھوں بندگان توحید کی آمد متوقع ہے۔اس ضمن میں آج رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے اجتماع گاہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہر نائب پرمکھ شیخ ربانی اور ان کے احباب بھی موجود تھے۔ انہوں نے اجتماع کی تیاریوں کاجائزہ لیااوراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موجودہ احباب نے انہیں تحائف پیش کیے۔جسے انہوں نے بسروچشم قبول کیا۔رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے نے کہاکہ اجتماع کے ضمن میں وہ ہرممکن مددکیلئے تیارہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!