Published From Aurangabad & Buldhana

ایشیا کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش کو لگا بڑا جھٹکا ، سب سے بڑا کھلاڑی ہوا باہر

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سینئر کھلاڑی شکیب الحسن ٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے وطن لوٹ گئے ہیں ۔

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سینئر کھلاڑی شکیب الحسن ٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے وطن لوٹ گئے ہیں ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن کے چیئرمین اکرم خان کے مطابق ٹیم نے شکیب الحسن کو بدھ کو پاکستان کے خلاف میچ میں میدان پر اتارنے کی کافی کوشش کی ، لیکن ان کی انگلی میں درد بڑھنے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا اور انہیں وطن لوٹنا پڑا ۔

ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے اکرم کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ چار سے چھ ہفتہ کیلئے ٹیم سے باہر رہیں گے ۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ان کی انگلی میں درد میں اضافہ ہوگیا ہے او فیزیو تھہان چندر موہن نے انہیں میدان پر اتارنے کی کافی کوششیں کیں ، لیکن درد کافی زیادہ تھا ، میں شکیب کا درد کے ساتھ پہلے چار میچز کھیلنے کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیم شکیب الحسن کے بغیر ہی میدان پر اتری تھی ۔ تاہم مشفق الرحیم اور محمد متھن کی شاندار بلے بازی اور پھر مستفیض کی جارحانہ گیند بازی کے بدولت بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنوں س شکست دیدی ۔ اب بنگلہ دیش کا فائنل میں ہندوستان کے ساتھ مقابلہ ہوگا ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!