Published From Aurangabad & Buldhana

ایشیائی کھیل: 14ویں دن ہندوستان نے جیتا 15واں طلائی، تمغوں کی کل تعداد ریکارڈ 67

04.08 PM

ہندوستان نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں اب تک 15 طلائی، 23 نقرئی اور 29 کانسی تمغے حاصل کر لئے ہیں۔ ہندوستان کے تمغوں کی کل تعداد 67 ہو گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

03.35 PM

ہندوستانی خاتون اسکویش ٹیم کو نقرئی تمغہ سے ہی تسلی کرنی پڑی۔ ہانگ کانگ نے ہفتہ کو ہوئے فائنل مقابلہ میں ہندوستان کو 2-0 سے شکست دی۔ فائنل میں ہانگ کانگ کی ونگ ایو، ہو چان، جی ہو اور کا لی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

01.24 PM

ہندوستان کے 15 طلائی تمغے مکمل
ایشیائی کھیلوں کے 15 ویں دن ہندوستان کی بہترین کارکردگی جاری ہے پہلے امت پنگھال نے مکے بازی میں طلائی تمغہ جیتا اور اب برج میں بھی ہندوستان کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ 60 سال کے پرنب بردھن اور 56 سال کے شیو ناتھ سرکار نے ہندوستان کو 15 واں طلائی تمغہ دلایا۔ اب ایشیائی کھیلوں میں طلائی جیتنے کے معاملہ میں ہندوستان نے اپنے پچھلے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ ہندوستان نے 1951 کے دہلی میں کھیلے گئے ایشیائی کھیلوں میں 15 طلائی تمغے اپنے نام کئے تھے۔

12.58 PM

ہندوستان کو 14واں طلائی تمغہ حاصل
ایشیائی کھیلوں کے 14ویں دن ہندوستان کے باکسر امت پنگھال نے ہندوستان کو 14واں طلائی تمغہ دلا دیا۔ امت نے 49 کلو زمرے کے مقبالہ میں اوزبیکستان کے موجودہ چیمپین حسن بائے دساماتیو کو 3-2 سے ہرایا۔ہندوستان نے اب تک ریکارڈ 66 تمغے حاصل کر لئے ہیں۔ اس سے قبل ہندوستان نے 2010 کے گوانگجو ایشیائی کھیلوں میں 65 تمغے حاصل کئے تھے۔

10.30 AM

انڈونیشیا کے جکارتہ میں جار ایشیائی کھیل 2018 کا آج 14واں دن ہے اور ہندوستان کھلاڑیوں کے لئے موقع ہے کہ وہ کئی اور تمغے اپنے ملک کے نام کریں۔ آج ہندوتان اور پاکستان کی مردوں کی ٹیموں ہاکی میں کانسے کے لئے تمغے کئے مقابلہ کریں گی جس پر سب کی نظریں لگی ہیں۔

باکسنگ میں امت پنگھال اور اسکویش میں خاتون ٹیم فائنل میں ہے جو آج طلائی تمغے کے لئے مقابلہ کرے گی۔ہندوستان فی الحال 13 گولڈ، 23 سلور اور 29 برونز سمیت کل 65 تمغوں کے ساتھ 8ویں مقام پر ہے۔

جوڈو کے کوارٹر فائنگ میں ہندوتانی ٹیم کی ہارایشیائی کھیلوں کے 14ویں دن ہندوران کی جوڈو کی ٹیم بہتر شروعات نہیں کر سکی اور کوارٹر فائنل میں فار کے ساتھ ہی مقابلوں سے باہر ہو گئی۔ ہندوتانی ٹیم کو قزاقستان نے یکطرفہ مقابلہ میں 4-0 سے شکست دی۔اس سے قبل ہندوستان نے بہتر شروعات کرتے ہوئے گزشتہ روز نیپال کو 4-1 سے ہرایا تھا۔

12.06 PM

ہندوستان کے 14 دن کے مقابلہ:
باکسنگ: مینز لائٹ فلائی ویٹ (49 کلو گرام)، امت بنام حسن بائے دسماتوو (دوپہر 12 بجے)۔

ہاکی: ہندوستان بنام پاکستان (شام 4 بجے)

جوڈو: اسکویش، خاتون ٹیم فائنل، ہندوتان بنام (دوپہر 1.5 بجے)

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!