Published From Aurangabad & Buldhana

اپنی زندگیوں کیلئے مارچ : امریکہ میں بندوق کلچر کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر اترے ، شدید احتجاج

واشنگٹن : امریکہ کے طول و عرض میں لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر آ کر اسلحہ پر زیادہ سخت کنٹرول کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں۔ اس تحریک کا نام ‘اپنی زندگیوں کے لیے مارچ رکھا گیا ہے اور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب گذشتہ ماہ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 17 افراد مارے گئے تھے۔

پارک لینڈ کے حملے میں بچ جانے والی طالبہ ایما گونزالس نے واشنگٹن ڈی سی میں اس بارے میں ایک طاقتور تقریر کی۔ مقتولین کے نام گنوانے کے بعد وہ چھ منٹ، 20 سیکنڈ تک خاموش رہیں۔ یہ وہ وقت تھا جس کے دوران قاتل گولیاں برساتا رہا تھا۔ملک بھر میں 800 کے قریب ایسے ہی احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ لندن، جنیوا، سڈنی، ٹوکیو اور ایڈنبرا میں بھی اظہاریکجہتی کی خاطر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق امریکہ کے مشرقی حصوں میں ہونے والے مظاہروں کے بعد اب مغربی ساحل پر احتجاجی جلوس اور جلسے منعقد کیے جا رہے ہیں اور لاس اینجلس میں ایک بڑا مظاہرہ ہوا ہے۔نیویارک سے لے کر الاسکا تک چھوٹے بڑے شہروں میں سینکڑوں جلوس نکالے گئے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!