Published From Aurangabad & Buldhana

آسٹریلیا میں فائرنگ کا بدترین واقعہ ، سیاحتی مقام سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

کینبرا: آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مغربی آسٹریلیا کے علاقہ اوسنگٹمن میں ساحل پر پیش آیا، مرنے والوں میں خاتون اور اس کے 4 بچے اور دو مرد شامل ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے کئی نشانات ہیں۔

آسٹریلوی تاریخ میں 1996 کے بعد یہ شوٹنگ کا پہلا بدترین واقعہ ہے جس میں ایک ہی دن 7 افراد کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے واقعہ سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنے سے انکار کیا اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ہتھیاروں سے متعلق پالیسی انتہائی سخت ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں گولیوں سے ہونے والی اموات انتہائی کم ہیں۔ تازہ واقعہ پر پولیس نے شہریوں سے خوف زدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قسم کے واقعہ سے اسلحہ کی پالیسی پر کسی کو تشویش کا اظہار نہیں ہوگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!