Published From Aurangabad & Buldhana

اَورنگ آباد: مولانا آزاد فائنانس کارپوریشن کی معرفت 2018-19 کیلئے تعلیمی قرض اِسکیم کا آغاز

اَورنگ آباد: (نامہ نگار) مولانا آزاد فائنانس کارپوریشن کی جانب سے اقلیتی طبقات (مسلم‘ بودھ‘ جین‘ سکھ‘ عیسائی اور پارسی) سماج سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے تعلیمی قرض دیا جارہا ہے۔ یہ تعلیمی قرض اسکیم گذشتہ 15 ستمبر سے شروع کی گئی ہے۔لہٰذا ووکیشنل و ٹیکنیکل کورسیز (ایم بی اے‘ ایم سی اے‘ انجینئرنگ‘ فارمیسی‘ بی. ایڈ‘ ایم بی بی ایس‘ بی اے ایم ایس‘ بی ای‘ آئی ٹی)میں زیرِ تعلیم اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ اکیڈمک ایئر 2018-19 کیلئے تعلیمی قرض حاصل کرنے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔

آن لائن درخواست کارپوریشن کی ویب سائٹ https://malms.maharashtra.gov.in پر دی جاسکتی ہے۔ اسی طرح آن لائن درخواست کے بعد درخواست کی ایک کاپی سمیت کالج و کورس سے متعلق دستاویزات مولانا آزاد فائنانس کارپوریشن کے ضلعی دفتر بالا صاحب پوار سہکار بھون‘ چوتھی منزل‘ جعفر گیٹ قدیم مونڈھا اورنگ آباد پر جمع کروائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 0240-2326786 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!