Published From Aurangabad & Buldhana

اونٹوں کے اسمگلرس کو12ستمبرتک پی سی آر

دوران علاج دواونٹوں کی موت واقع

اورنگ آباد: اونٹوں کی اسمگلنگ کرکے انہیں حیدرآبادلے جانے والے دو اسمگلروں کو پولس نے حراست میں لیاتھاانہیں عدالت میں پیش کرنے پر ۱۲؍ستمبرتک پی سی آر دیا گیا۔ ضبط شدہ اونٹوں میں تین کی حالت تشویشناک تھی۔ جن کاعلاج معالجہ جاری تھا لیکن دواونٹ دوران علاج فوت ہوگئے۔ اونٹوں سے لداایک ٹرک بیڑبائے پاس سے گزررہاہے اسطرح کی معلومات ملنے پر ستاراپولس نے جال بچھاکر ٹرک ایچ آر ۷۴؍۹۷۶۴؍ اورایچ آر ۷۴؍ اے ؍ ۹۹۵۴؍ کوروک لیا۔

اس کی جانچ کی گئی تو اس میں چودہ چودہ اسطرح کل اٹھائیس اونٹ برآمدہوئے۔جس میں دو مادہ اونٹیوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔ پولس نے رشید جمعہ اورسبو عبدالسلام کو حراست میں لیا۔انہیں اتوارکو جج آرکے دیشپانڈے کے روبرو پیش کیاگیا۔ سرکاری وکیل شوبھا وجئے سینانی نے تحقیقات کیلئے پی سی آرکامطالبہ کیاجس پر عدالت نے بدھ تک انہیں پی سی آردیا۔ اونٹوں کوپہاڑسنگھ پورہ گروگنیش نگر کی گؤشالہ میں بھیج دیاگیاہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!