Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد : 24گھنٹوں میں کورونا کے 1508نئے معاملے، 30 افراد کی موت

مراٹھواڑہ کورونا سے شدید متاثر، 24گھنٹوں میں 5292 نئے معاملے اور 85اموات

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 5292 نئے کیسز اور 85 مریض فوت ہوگئے۔ علاقہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔

خطہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے حاصل تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں جان لیوا وائرس کے 1508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 30 ​​افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 1186 نئے کیسز اور 27 مریضوں کی موت، ضلع لاتور میں 685 نئے کیسز اور 10 مریضوں کی موت، ضلع پربھنی میں 522 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی موت، ضلع جالنا میں 567 نئے کیسز اور چار مریضوں کی موت، ضلع بیڈ میں 486 نئے کیسز اور 4 مریضوں کی موت، ضلع ہنگولی میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ہوگئی، جبکہ ضلع عثمان آباد میں 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!