Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:5.25لاکھ روپئے کی میریجوانا کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار

اورنگ آباد:اورنگ آباد دیہی پولس کے ٹریفک پولس شعبہ نے ایک نوجوان کو 5.25لاکھ کی قیمت کے نشیلے سامان میریجواناکے ساتھ گرفتار کیا ہے۔یہ نشیلا سامان پولس کو اس کی کار میں ملا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے گئے نوجوان کا نام شاہ رخ اصغر خان (22سال(بتایا گیا ہے جو کہ ہرسول علاقہ کا رہنا والا تھا۔ شاہ رخ کو قصاب کھیڑا کے قریب 18کلو میریجوانا کے ساتھ پکڑا ہے۔

پولس کے مطابق ٹریفیک انسپکٹر مکند آگھو گاڑیوں کی جانچ کررہے تھے۔ جب پولس نے دیکھا کہ گاڑی نمبر MH-21-V-0945عمومی رفتار سے زیادہ رفتار سے دوڑ رہی ہے۔ اس گاڑی کا پیچھا کرنے کے بعد اسے روکا۔ گاڑی روکنے کے بعد جب پولس نے جرمانہ کی بات کہی تو اس کے فوراً راضی ہونے پر پولس کو شک ہوا۔ پولس نے اس کی کار کی جانچ کی اور 9پیکیٹ میں بند 18کلو میریجوانا (نشیلا سامان) اس کی کار سے برآمد ہوا۔ نشیلے سامان کو پولس نے فوراً ضبط کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملے کا مقدمہ سلے گاﺅں پولس تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!