Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: SCR نے بدلے ٹرینوں کی روانگی کے اوقات

اورنگ آباد: ساﺅتھ سینٹرل ریلوے نے علاقہ کی چند ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ناندیڑ۔منماڑ پیسینجر ٹرین بھی شامل ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق ناندیڑ۔منماڑ پسینجر ٹرین نمبر 57542اب نئے وقت کے حساب سے ناندیڑ سے شام 7.25کو روانہ ہوگی جو کہ اب تک شام 6.45بجے روانہ ہوتی تھی۔ ساتھ ہی ہفتہ واری ٹرین ناندیڑ۔جموں توائی ہمسفر نمبر 12751جو کہ ہر جمعہ کو صبح 10.30بجے کے بجائے صبح 11بجے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ اورنگ آباد ۔ ناندیڑ ہفتہ واری ٹرین جو کہ ہر پیر کو اورنگ آباد سے رات 12.45بجے نکلتی تھی اب اپنے نئے وقت کے مطابق رات 1.05بجے روانہ ہوا کرے گی۔

ناندیڑ سنتراگچی ہفتہ واری ایکسپریس نمبر 12767اپنے سابقہ وقت دوپہر 3.15کے بجائے دوپہر 3.25کو روانہ ہوا کریگی۔

ساﺅتھ سینٹرل ریلوے کے ناندیڑ ڈیویژن کے عوامی رابطہ افسر راجیش شندے نے بتایا کہ صرف ٹرینوں کے روانگی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یہ تمام ٹرینیں اپنی منزیلوں پر اپنے سابقہ اوقات پر ہی پہنچیں گی۔

ٹرینوں میں لگیں گے اضافی کوچ

SCRنے ساتھ ہی ناندیڑ ۔ ممبئی۔ناندیڑ تپون ایکسپریس اور دھرماباد۔منماڑ۔دھرماباد ایکسپریس میں ہمیشہ کے لئے ایک ایک کوچ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!