Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: DMICکے دوسرے مرحلہ کے پلاٹ الاٹمنٹ کی شروعات

اورنگ آباد:دہلی ممبئی انڈسٹریل کوریڈور (DMIC) اور مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MIDC) ان دونوں کے درمیان مل کر کام کرنے والا شعبہ اورنگ آباد انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمیٹیڈ (AITL) کی جانب سے اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی (AURIC)کے صنعتی پلاٹ الاٹمنٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوچکا ہے۔

AITLکی جانب سے شہر میں شیندرہ و بڑکن کے درمیان بننے والی نئی اسمارٹ انڈسٹریل سٹی کے لئے انتظامات کے کام کرنا ہیں ۔ اسی کے تحت صنعت کاروں کو پلاٹ مختص کرنے کا کام بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں AURICکے صنعتی پلٹ کے الاٹمنٹ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 14اگست 2018سے ہوچکا ہے جو کہ 31اگست 2018تک جاری رہیگا۔

دلچسپی رکھنے والے حضرات www.auric.cityنامی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مرحلہ میں AURICکے 10پلاٹ نکالے گئے ہیں جس میں پلاٹ کا سائز 43593اسکوائر فٹ سے لیکر 1,87,756اسکوائر فٹ کے پلاٹ موجود ہیں۔ ان پلاٹ کی نیلامی کے لئے بنیادی قیمت 3200روپئے رکھی گئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!