Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: 7.50 کروڑ اقلیتی فنڈ سے اقلیتی بستیوں میں مختلف فلاحی و بنیادی سہولتیں مہیا کروانے کی خاطر ڈی پی ڈی سی کو پیش کیا جائے گا پرپوزل :میئر

اورنگ آباد 10 اکتوبر (سینئر رپورٹر)دلت اور اقلیتی طبقات کی ہمہ گیر ترقی و انہیں بنیادی سہولتیں مہیا کروانے کی خاطر حکومت سالانہ کروڑوں کافنڈ مہیا کرواتی ہے ۔ ضلع کلکٹر کی معرفت ان سماجوں کے فلاحی و بہودکے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دلت اور اقلیتی طبقات کے لئے مختلف کاموں کی تجاویز کو منظوری دے کر ضلع کلکٹر کو پرپوزل بھجوائے جاتے ہیں ۔ سال رواں بھی دلت سماج کی طرح اقلیتی طبقات کے لئے حکومت کی جانب سے 7 کروڑ 50 لاکھ روپئے فنڈ مہیا کروایا گیا ہے ۔ اسی مناسبت سے میئر نندکمار گھوڑیلے نے نامہ نگاروں کو تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا اقلیتی طبقات کے علاقوں میں بنیادی سہولتیں مہیا کروانے، اقلیتی تعلیمی اداروں میں متعدد لازمی سہولتیں ور دیگر لازمی کاموں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

مذکورہ فنڈ کے تحت شہری حدود میں واقع اقلیتی اسکولوں ، اقلیتی بستیوں میں پانی ، اسپتال اور کمیونٹی ہال ،راستے وغیرہ سہولتیں مہیا کروائی جاتی ہیں ۔ میئر نندکما ر گھوڑیلے نے اقلیتی فنڈ کے متعلق آج نامہ نگاروں کو تفصیلات بتلائیں کہ دلت بستی کے فنڈ کو جس طرح دلت بستیوں میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے ، اسی طرز پر شہر کے اقلیتی علاقوں میں اقلیتی فنڈ کے تحت بنیادی سہولتیں فراہم کرنے ڈی پی ڈی کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یکجا پرپوزل پیش کیا جائے گا۔ الگ الگ تجاویز کے بجا ئے تمام اقلیتی کاموں کے لئے ایک ہی پرپوزل پیش کیا جائے گا۔میئر گھوڑیلے نے بتایا پورے ضلع کے لئے حکومت نے جملہ 15 کروڑ روپئے اقلیتی فنڈ منظور کیا ہے ۔ جس میں سے 7.50 کروڑ شہری حدود کے لئے اور باقی 7.50 کروڑ دیہی علاقوں کے اقلیتی کاموں کے لئے مختص ہیں ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!