Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: 27.31کروڑ روپئے کی قیمت کے 58کلوزیورات کی چوری معاملے میں 3گرفتار

اورنگ آباد: شہرپولس کی معاشی جرائم ونگ (EOW)نے آج وامن ہری پیٹ جییولرس سے 58کلو سونے کے زیورات جس کی قیمت تقریباً 27.30کروڑ روپئے تھی ،کی چوری معاملے میں تین لوگوں آج کو گرفتار کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے EOWکے پولس انسپکٹر ایس بی نولے نے بتایا کہ انکور آننت رانے وامن ہری پیٹ زیورات کی اورنگ آباد برانچ میں سابقہ 9سالوں سے بطور منیجر کام کرتا تھا ۔ اسے وہاں پر اس تجارتی ادارے کو بہتر بنانے اور سونے کے زیورات کی فروختکرنا تھا۔

اکتوبر 2018سے جون 2019کے درمیان رانے نے دیگر تین ملزمین جن کی پہچان راجیندر کسان جین، بھارتی راجیندر جین اور لوکیش پون کمار جین کی گئی ہے ، ان کے ساتھ مل کر 58کلو کے سونے کے زیورات جس کی قیمت 27.31کروڑ روپئے بتائی گئی ہے کی چوری انجام دی اور اسکے جعلی بل وامن ہری پیٹھ جیولرس کی مرکزی برانچ واقع ولے پارلے ، ممبئی میں جمع کروائے تھے۔
زیورات کی دکان کے مالک ویشواناتھ پرکاش پیٹھے کی شکایت پر ان چاروں پر مقدمہ درج کیا گیاہے جس میں سے انکور، راجیندر اور لوکیش کو گرفتار کیا ہے۔ پولس انسپکٹر نولے اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!