Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: 15؍سالہ بچی کی عصمت دری معاملہ میں نابالغ ملاکر دو لوگ گرفتار

واقعہ کے بعدجب آفت رسیدہ اور اسکے گھر والوں نے دونوں کے خلاف شکایت درج کروائی اور انکی گرفتاری کے بعد طبی جانچ میں اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی

اورنگ آباد:۔ ہرسول پولس نے دو لوگوں کو جس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ایک 15سالہ بچی کی عصمت دری معاملہ میں کل گرفتار کرلیا۔ ملزمین کی پہچان کرشنا پوپٹگھاٹ ( عمر 32) اور 15سالہ لڑکے کے طور پر کی گئی ہے۔
پولس کے مطابق آفت رسیدہ اپنے والدین کا انتقال ہونے کے بعد اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جادھو واڑی علاقہ میں رہتی تھی۔ واقعہ کا پتہ تب چلا جب اس لڑکی اور اسکے رشتہ داروں نے پولس میں دونوں کے خلاف شکایت درج کروائی جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی تقریباً 7ماہ سے حاملہ تھی۔ لڑکی نے پولس کو بتایا کہ الگ الگ مقامات پر کئی مرتبہ پہلے نابالغ نے اور پھر کرشنا نے اسکی عصمت دری کی ۔
ملزمین کے خلاف پولس نے سیکشن 376کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!