Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد کے ماہر ارضیات کو کینیڈا میں نوکری کے عنوان سے 19لاکھ کا فریب

اورنگ آباد: شہر کے ایک ماہر ارضیات کو کینیڈا میں نوکری دلانے کے بہانے چند نا معلوم لوگوں نے 19.62لاکھ روپئے کی دھوکا دہی کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق پولس میں درج شکایت کے مطابق شکایت کردہ اوم کار سنگویکر جو کہ ناتھ پورم، اتکیھڑا کے رہنے والے ہیں نے سائبر پولس میں اس فریب کی شکایت درج کرائی ہے۔ پولس نے اس شکایت پر جانچ کردی ہے اور نا معلوم لوگوں پر مختلف دفعاﺅں کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ شہر پولس کمشنر چیرنجیو پرساد نے شہر میں اس طرح نوجوانوں کے فریب کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولس کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ” ان معاملات کی کڑوی سچائی یہ ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان اس طرح کے فریبوں میں پھنس رہے ہیں۔ اگر کوئی بھی فون یا ای میل کے ذریعہ زیادہ منافع یا بڑی نوکری کی اطلاع ملتی ہے تو سامنے والے کے اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کرنے سے قبل فوراً اس سے متعلق تحقیق کر لینا چاہیے کے صحیح ہے یا فریب“۔

جولائی 2018میں سنگویکر نے ایک اشتہار دیکھا تھا جس میں کینیڈا میں ماہر ارضیات کے لئے نوکری کی بات کہی گئی تھی۔ سنگویکر نے دی گئی تفصیلات پر رابطہ قائم کیا ۔ جس کے بعد سنگویکر کو ان لوگوں نے نوکری کے آفر لیٹر اور ویزا سے قبل اکاﺅنٹ میں پیسہ جمع کرنے کہا۔ فی الحال ایک ٹیچر کی نوکری کر رہے سنگویکر کو ان نامعلوم لوگوں نے اچھی اور بڑی تنخواہ کا آفر دیا۔سائبر انسپکٹر کیلاش دیشمکھ نے کہا کہ ” یہ مکمل فریب جولائی اور نومبر 2018کے درمیان ہوا ہے۔ ہمیں شک ہے کہ یہ فریب ملک کے باہر سے کیا گیا ہے“ ۔

سنگویکر کا بھروسہ جیتنے کی خاطر اسے بین الاقوامی نمبر سے فون کیا گیا،ساتھ ہی نوکری کا جعلی لیٹر بھی ای میل سے بھیجا تھا۔ سنگویکر کے ساتھ دھوکا دہی ہوئی ہے اس بات کا احساس ہونے کے لئے اسے کئی مہینوں کا وقت لگ گیا۔ جس کے بعد اس نے ہمت دکھا کر پولس میں شکایت درج کرائی۔ پولس نے کیس درج کر جانچ شروع کردی ہے۔ واضح ہو کہ چند روز قبل بھی شہر میں اسی طرح ایک اور آدمی کے ساتھ باہر نوکری کے عنوان سے تقریباً 5لاکھ کی دھوکا دہی ہوئی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!