Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: کینیا کے ممبر آف پارلمنٹ 200روپئے کا قرض لوٹانے 30سال بعد آئے شہر واپس

اورنگ آباد: کاشی ناتھ گولی اس وقت انتہائی جذباتی ہوگئے جب انہوں نے اپنے گھر کے دروازے پر کینیا کے ممبر آف پارلیمنٹ کو کھڑا دیکھاجو کہ 30سال بعد ان سے ملنے واپس آئے تھے صرف ان پر باقی 200روپئے کا قرض لوٹانے۔
کاشی ناتھ کے گھر آنے والے کینیا MP ریچرڈ ٹونگی ہے کے کینیا کے نیاریباری چاچے علاقہ سے ممبر آف پارلمنٹ ہیں جو کے ماضی میں اپنی مدد کرنے والے سے ملنے آئے تھے۔
1985-89میں ریچرڈ اور نگ آباد میں منیجمنٹ اسٹڈیز کے طالب علم تھے۔ جب پڑھائی کر کے وہ اپنے گھر جارہے تھے تب ان پر کاشی کا 200روپئے بقایہ تھا۔ کاشی ناتھ اس وقت وانکھیڑے نگر میں ایک کرانہ کی دکان چلاتے تھے۔ جب کینیا کے ممبر آف پارلیمنٹ پیر کی صبح کاشی ناتھ کے گھر پہنچے تو انہیں یقین نہیں آیا اور وہ جذباتی ہوگئے۔
ریچرڈ اورنگ آباد اپنی بیوی مشیل کے ساتھ آئے تھے۔ انہوں نے میڈیا سے بتایا کہ”اورنگ آبا دمیں جب میں طالب علم تھا، میں بہت پریشان تھا اور کاشی ناتھ و دیگر لوگوں نے میری مدد کی تھی۔ تب میں نے سوچا تھا کہ ایک دن میں واپس آؤں گا اور اپنا قرض چکاؤں گا۔ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میرے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہے“۔ ریچرڈ نے مزید کہا کہ ”خدا کاشی ناتھ اور انکی اولاد کے ساتھ ہمیشہ خیر کا معاملہ کرے۔ انہوں نے میرے ساتھ بہترین سلوک کیا۔ وہ مجھے کھانے کے لئے ہوٹل لے جانا چاہتے تھے لیکن میں نے اسرار کیا کہ ہم انکے گھر میں ہی کھائیں گے“۔

اورنگ آباد سے روانہ ہوتے ہوئے ریچرڈ نے کاشی ناتھ کو گھر والوں کے ساتھ انکے ملک آنے کی دعوت دی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!