Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: کچرا تنازعہ کے درمیان حکومت کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں بڑی رکاوٹ

اورنگ آباد:- شہر کی میونسپل کارپوریشن نے اسمارٹ سٹی مشن کی بہت سی اہم تواریخ ذائع کردی ہیں۔

اورنگ آباد اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (ASCDCL) ایک خصوصی تنظیم ہے جسے حکومت کے اسمارٹ سٹی مشن کے ایک حصہ کے طور پر بنایا گیا تھا، اسکی صدارت میونسپل انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کررہے ہیں۔ لیکن شہر کے سماجی کارکنان کا کہنا ہیکہ پروجیکٹ کی تواریخ میں متواتر دیری سے مرکز کے منصوبہ کو کافی فرق پڑھا ہے۔

آخر کار اتنی دیری کے بعد سنیچر کو ASCDCL نے اسمارٹ سٹی کے مختلف کاموں کے لیے تقریباً 120 کروڑ روپئے ٹینڈر نکالے ہیں۔ یہ قدم 18 مہینے بعد اٹھایا گیا جب سنیل پور وال (IAS) نے اسمارٹ سٹی مشن کے نفاذ کے لئے ایک انتہائی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔
ان کاموں میں CCTV کیمروں کو نصب کرنا، اسمارٹ بس اسٹاپ، اہم مقامات پر وائی فائی کی سہولت اور شہریوں کے لیے موبائیل ایپلیکیشن شامل ہیں۔ یہ اقدامات 30 نومبر کو پپوروال کی میٹنگ کے دوران تجویز کیے گئے تھے۔ اورنگ آباد پہلے سے ہی ان شہروں کی فہرست میں ہے جہاں اسمارٹ سٹی کی کوششوں میں بہت کم فنڈ کا استعمال ہوا ہے۔
تقریباً 40 میں سے ہر ایک کو دیے گئے 196 کروڑ روپئے میں سے اورنگ آباد کے عہدیداران نے اب تک صرف 85 لاکھ روپئےکا استعمال کیا ہے۔ اس عمل سے شہر کا مقام 54 لاکھ روپئے خرچ کرنے والے انڈو مان نکوبار کےدور 35 لاکھ روپئے کا استعمال کرنے والے رانچی کے ساتھ آجاتا ہے۔

یہ درجہ بندی وزارت برائے ہاؤسنگ و شہری غریبی میں تخفیف کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمار پر منحصر ہے۔ سماجی کارکنان کے نزدیک یہ مقامی میونسپل انتظامیہ کی ناکامی ہے جس نے اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے مناسب پیسہ مختص نہیں کیا۔ انہیں 100 کروڑ روپئے کے وہ قسط جو ہر سال آنا تھی اس کے آنے میں بھی شک محسوس ہورہا ہے۔

سماجی کارکن راجیندر داتے پاٹِل نے کہا کہ مرکز کے اس پروجیکٹ کا طبعی اور معاشی ارتقاء اس مشن کے لیے مزید فنڈ مہیاء کروانے کی کنجی ہے۔ دھوم دھام سے پیش کیا جانے والا اسمارٹ سٹی مشن اورنگ آباد میں سست رفتار ہو چکا ہے۔

مرکز کے اس مشن کو ہوسکتا ہیکہ کچرا تنازعہ سے فرق پڑا ہو لیکن سیاسی سردمہری بھی اس کے لیے اتنی ہی ذمہ دار ہے۔ سماجی کارکن نے اسکے بعد مختلف موقوع کی دیری کی تفصیلات بتائی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!