Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد کو لیکر میں ہار نہیں مانوں گا: ادھو ٹھاکرے

اورنگ آباد: شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کل کہا کہ انکی پارٹی چندرا کانت کھیرے کی ہار کا جواب اسمبلی انتخابات میں دے گی۔
جالنہ ضلع کے سالےگاؤں میں قحط سالی کے جائزہ کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ ہم ہار نہیں مانیں گے اور ہم اورنگ آباد سے ہماری پکڑ ڈھیلی نہیں ہونے دینگے۔
اورنگ آباد میں شیو سینا کے لوک سبھا امیدوار چندرا کانت کھیرے کی ہار کو لیکر بات کرتے ہوئے ادھو نے سمجھ واضح کی۔

کھیرے کے ساتھ شیو سینا کے تین دیگر موجودہ ممبران پارلیمنٹ اننت گیتے (رائے گڑھ)، آنند اڈسول (امراوتی) اور شیواجی ادھل راؤ پاٹل (شیرور) بھی یہ لوک سبھا انتخاب ہارے ہیں۔ اپنی ہار کے بعد سنیچر کو پہلی مرتبہ کھیرے نے عوام کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا وہ ہارنے کے مقابلے مرنا پسند کریں گے۔

پارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کھیرے نے کہا تھا کہ “مجھے نہیں پتا کہ مجھ سے کہاں کمی ہوئی جبکہ آپ میں سے چند لوگوں نے ٹریکٹر (جو کہ مقابلہ پر کھڑے آزاد امیدوار ہرش وردھن جادھو کی انتخابی نشانی تھی) کی سواری کو پسند کیا۔اگر آپ مجھے پہلے سے بتا دیتے تھے کہ مجھے الیکشن نہیں لڑنا چاہیے تھا تو میں آپکا حکم مانتا تھا”۔
ادھو نے کہا کہ “ہماری پارٹی مر اٹھواڑہ کے قحط سے متاثرہ علاقوں کو راحت پہنچانے کے لئے کوشش کرے گی۔ قحط کا آخری مرحلہ جاری ہے اور جلد ہی بارش کی امید ہے تب تک راحت کے کام جاری رہیں گے”۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!