Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: کارپوریشن کی 650خالی جائیدادوں کو بھرنا چاہتے ہیں مئیر

اورنگ آباد:۔میونسپل کارپوریشن مئیر نند کمار گھوڑیلے نے کارپوریشن انتظامیہ سے کارپوریشن میں 650خالی عہدوں کو بھرنے پر زور ڈالا ہے جو مختلف وجوہات سے خالی پڑی ہوئے ہیں اورجس کی وجہ سے کارپوریشن کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔
بدھ کو ہوئی جنرل باڈی میٹنگ میں گھوڑیلے نے نئے میونسپل کمشنر نپون ونایک کو اس کیفیت سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے اس پر کاروائی کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ مئیر نے کہا کہ جنرل باڈی میٹنگ میں اس مسئلہ پر بحث کی گئی ہے اور انتظامیہ کو اس پر جلد کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کارپوریشن میں اتنی زیادہ نشستیں خالی ہونے سے موجود لوگوں پر زیادہ بوجھ پڑھ رہا ہے اور اسکی وجہ سے روز مرہ کے کاموں میں دیری ہورہی ہے۔ کارپوریشن نے بہت سارے کاموں کے لئے نجی اداروں سے بھی کام لیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!